سیاسیات۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جبالیہ کیمپ میں چھپے ہوئے 3 اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور تینوں کو قتل کرکے ان کے ہتھیار بھی چھین لیے۔
القسام بریگیڈز کے مطابق اس کے بعد جنگجوؤں نے ایک گھر پر کارروائی کی جہاں اسرائیلی فوجی موجود تھے، یہاں بھی دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے سویڈن کی جانب سے ادارے کو امداد بند کرنےکے فیصلے کو “مایوس کن” قرار دیا ہے۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں بھوک سے بےحال بچے سرد موسم ، بیماری اور ذہنی طور پر صدمے کا شکار ہیں۔