نومبر 24, 2024

سید حسن نصر اللہ مکمل صحت مند اور آج اہم خطاب کریں گے

سیاسیات- لبنانی مصنف اور تجزیہ نگار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل آج بروز منگل ایک اہم خطاب کریں گے۔

المعلومہ نے خبر دی ہے لبنانی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار “ہادی قبیسی” نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی صحت سے متعلق افواہوں کے برخلاف وہ ایک اہم خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ بروز منگل فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر ایک اہم خطاب کریں گے۔

لبنانی تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ جب حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل اپنی تقریر کریں گے تو خطے میں امریکی محور کے فیصلہ ساز مراکز اور میڈیا کو مایوسی ہو گی، کیونکہ دشمن میڈیا اور صیہونیت اور امریکہ نواز عربی چینلز نے سید حسن نصر اللہ کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیلائی تھیں۔

در ایں اثنا حزب اللہ لبنان کے ایک باخبر ذریعے نے سیکریٹری جنرل کی صحت کے بارے میں صہیونی میڈیا کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں اور مکمل صحت مند ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =