دسمبر 21, 2024

اسرائیلی آبادکاروں نے دھاوا بول کر مسجد کو آگ لگا دی

سیاسیات۔ غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی آبادکاروں نے دھاوا بول دیا جس کے دوران مسجد  بھی آگ لگا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے مغربی کنارے پر  واقع سلفیت کے علاقے  کی مسجد  پر غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس دوران اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کے داخلی دروازے  کو آگ لگاتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور  مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ میں کلچر اور دھمکی آمیز نعرے لکھے۔

یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد کی دیوار پر ’عربوں کی موت‘ اور ’ بدلہ ‘ جیسے ناپاک نعرے  درج کیے گئے۔

مسجد سے سامنے آئی ویڈیو میں ایک  نقاب پوش شخص سمیت  کچھ لوگوں کو مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 77 فلسطینی شہید  ہوگئے۔

ادھر سوئیڈن نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 12 =