سیاسیات۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کم از کم 25 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوئے ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 8 افرد نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ایک اپارٹمنٹ میں شہید ہوئے ہیں جبکہ 7 بچوں سمیت کم سے کم 10 افراد جبالیہ میں شہید ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رائٹرز کے مطابق قطر اور مصر مخالف پارٹیوں کے درمیان کچھ اختلافات کو حل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور جلد ہی جنگ بندی متوقع ہے۔
دوسری جانب غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 45,000 سے زائد فلسطینی شہید اور 23 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ساحلی انکلیو کا زیادہ تر حصہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔