دسمبر 16, 2024

اسرائیلی حملے کا خدشہ، ایران کا پر اسرار طیارہ بردار بحری بیڑہ سمندر میں تعینات

سیاسیات- رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے ڈرون طیارے لے جانے کے لیے تین خصوصی بحری جہاز تیار کیے ہیں

اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران ایران نے اپنا پراسرار طیارہ بردار بحری جہاز شہید باقری سمندر میں اتار دیا جس کی سیٹلائٹ تصاویر نے اسرائیل پر خوف طاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بحری بیڑہ خلیج فارس میں ایرانی بحری بندرگاہ عباس کے ساحل پر دیکھا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے ڈرون لے جانے کے لیے تین خصوصی بحری جہاز تیار کیے ہیں۔ ان تینوں کے نام شہید باقری، شہید روداکی اور شہید مہدوی ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر میں تینوں بحری جہاز خلیج فارس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ایران کے نئے ڈرونز اپنی بحریہ کو کشیدگی کے دوران میدان کے قریب لانے کی اجازت دیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − twelve =