دسمبر 21, 2024

شام میں ترک سفارت خانہ 12 سال بعد کھل گیا

سیاسیات- شام میں ترکی کے سفارت خانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ہفتے کے روز ترکی کے سفارتی مشن نے 12 سال کے وقفے کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کیں اور ترکی کا پرچم سفارتخانے پر لہرایا گیا۔

سفارتی مشن شروع ہونے کے بعد ترکی نے شام میں برہان کور اوغلو کو ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی نے شام میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔

اس فیصلے کے بعد سفارتخانے کا عملہ اور ان کے اہل خانہ ترکی واپس چلے گئے تھے۔

دوسری جانب  بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اب استنبول میں شامی قونصلیٹ جنرل نے بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

گزشتہ دنوں شام میں دہشتگردوں کی جانب سے دارالحکومت دمشق پر کنٹرول اور شامی صدر بشار الاسد کے فرار کے بعد ترکی میں شامی قونصل خانے سے شامی پرچم اتار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + 8 =