دسمبر 26, 2024

شام، تکفیریوں کے ہاتھوں سڑکوں پر شہریوں کا قتل عام شروع

سیاسیات۔ شام میں داعش کے دہشت گردوں نے چار دنوں میں شہریوں کا قتل عام کرتے ہوئے 100 افراد کو قتل کردیا ہے۔

داعش دہشت گردوں نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔

ذرائع ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے ارکان کی جانب سے سڑکوں پر شہریوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ حمص کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں داعش کے جرائم کے شکار ہونے والوں کی تعداد صرف چار دنوں میں 100 تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ داعش کے ارکان نے ان جرائم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق داعش کے اراکین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں لیکن نہ ہی ہیئت تحریر الشام اور نہ ہی دیگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے کوئی احتجاج سامنے آیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − six =