دسمبر 21, 2024

پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تین گھنٹے ملاقات

سیاسیات۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اورمحکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، ڈاکٹرعافیہ نے ملاقات میں بتایا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − two =