سیاسیات۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملے کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید حسن نصراللّٰہ کی شہادت سے پہلے حزب اللّٰہ نے امریکی اور فرانسیسی صدور کے جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرلیا تھا۔ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو ڈیڑھ ماہ گزر چکا، حزب اللّٰہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے گاؤں اور قصبوں میں داخل ہو کر فتح کا دعوٰی کر رہا ہے، حزب اللّٰہ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ لبنان کی سالمیت کے تحفظ کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔