نومبر 21, 2024

امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد

سیاسیات۔ امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔

امریکی سینیٹ میں ٹینک کےگولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کےمقابلےمیں 79 ووٹوں سے اور مارٹرگولوں کی فروخت روکنےکا بل 19 کےمقابلے میں 78 ووٹوں سے مستردکیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق  سینیٹ نے اسرائیل کواسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنےکابل 17 کے مقابلےمیں 80 ووٹوں سےمسترد کیا۔

خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق قرارداد سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے  پیش کی گئی تھی۔

گزشتہ روز ہی امریکہ نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو  ویٹو کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + 1 =