نومبر 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف میں مؤثرحکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔ فضل الرحمان

سیاسیات۔ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کچھ معاملات پر مل کر چل سکتے ہیں یہ ممکن نہیں کہ حکومت کے ساتھ بھی اپوزیشن کریں اور اپوزیشن کے اندر بھی اپوزیشن کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کی حکومت سے ناراضگی پر کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے لیکن پیپلزپارٹی حکومت کا سہارا ہے اس لیے ناراضگی کے مرحلے آتے رہیں گے۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کی باتوں میں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں ہے،  مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں مؤثرحکمت عملی بنانے والےلوگ نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر مملکت نے ابھی تک مدارس والے بل پر دستخط نہیں کیے، بل پر دستخط نہ کرنے کی کوئی وجہ ہے تو ہمارے نوٹس میں لائی جائے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کیونکہ مدارس والے بل پر دستخط نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی جا رہی اس کا مطلب ہے کہ مدارس والے بل کے معاملے پر ملک کے اندر کوئی مشکل نہیں ہے ملک سے باہر کی کوئی مشکل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 13 =