سیاسیات۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ويں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطوں کا حکم دے دیا۔
ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے، کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں لیکن نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔