نومبر 18, 2024

ٹرمپ کی کابینہ میں اسرائیل کے حامی افراد کی تقرری پر مسلمان ووٹرز ناراض

سیاسیات۔ امریکی مسلمان نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں اسرائیل کے حامی افراد کی تقرری پر ناراضگی کا اظہار کرنے لگے۔

مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئنگ اسٹیٹس میں ٹرمپ ان کی وجہ سے جیتے لیکن ٹرمپ کی کابینہ اسرائیل اور صہیونیت کے حامیوں سے بھری جارہی ہے، ایسا لگتا ہے ٹرمپ نے صدارتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ بڑا ہاتھ کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ روکنے کے مخالف اوراسرائیل کے حامی مارکو روبیو کو وزیر خارجہ جبکہ دو ریاستی حل کے مخالف اور اسرائیلی قبضے کے حامی مائیک ہکابی کو اسرائیل میں اگلا امریکی سفیر نامزد کردیا۔

ٹرمپ نے غزہ میں فلسطینی شہادتوں کی مذمت کی انکاری اور اسے یہود دشمنی قرار دینے والی ایلیس اسٹیفانیک کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔

مسلمان ووٹرز کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بیان دینے والے ٹرمپ سے امن کے لیے کام کرنے کی توقع تھی لیکن انہوں نے شدید مایوس کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × three =