نومبر 23, 2024

علامہ عارف حسین واحدی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نامزد

سیاسیات۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نومنتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور کونسل کی مجلس قائدین نے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ممبر جماعتوں کے سربراہ نائب صدر ہوں گے جس کے بعد اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ عارف حسین واحدی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے اسی طرح دیگر نائب صدور میں تحریک حرمت رسول کے قاری یعقوب شیخ، جمعیت علمائے پاکستان کے پیر سید صفدر شاہ گیلانی، مجلس وحدت مسلمین کے سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر عطاءالرحمن، ہدیہ الھادی کے مخدوم ندیم ھاشمی، تنظیم اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر ضمیر اختر خان صاحب شامل ہیں۔

اسی طرح ڈپٹی سیکریٹری جنرلز کے لئے نذیر احمد جنجوعہ، علامہ شبیر میثمی، علامہ سید عقیل انجم قادری، سید اسد عباس نقوی، ڈاکٹر میر آصف اکبر و دیگران شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =