نومبر 25, 2024

ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ٹرمپ کو  مبارکباد دے دی

سیاسیات- امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ٹرمپ کو  مبارکباد دے دی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت مبارک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی گئی، یہ کامیابی حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کے لیے ایک واضح آواز ہے۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ بڑے امکانات کا دور ہے، ہمیں امید ہے یہ نیا باب عالمی مسائل کے حل کی سمت میں فیصلہ کن اقدامات کا مشاہدہ کرے گا۔

ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بالخصوص غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی امید ہے، دعا ہے کہ یہ وقت اتحاد کا ہو اور سب کے لیے دنیا میں امن و خوشحالی لائے۔

اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی دیکھ کر باقی سب کو بھی امید ملتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + 20 =