دسمبر 26, 2024

کوئٹہ: 678 میں سے 149 اسکول غیر فعال، 25 اساتذہ 2 سال سے غیر حاضر

سیاسیات- کوئٹہ میں قائم محکمہ تعلیم کے 678 اسکولوں میں سے 149 اسکولوں کے غیر فعال ہونے اور 25 اساتذہ کا پچھلے 2 سالوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے جائزہ اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں آر ٹی سی ایم نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں 25 اساتذہ ایسے ہیں جو 2 سال سے مسلسل غیر حاضر ہیں ان کے خلاف کمیٹی بنائی گئی جوکہ جانچ پڑتال کرکے ان 25 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔

اس دوران کوئٹہ میں موجود 678 اسکولوں کی تفصیلات پیش کی گئیں جس میں 149 نان فنکشنل اسکول ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر غیر حاضر اساتذہ رپورٹ کیے جائیں گے جو بھی مسلسل غیر حاضر رہیں گے اور وہ اساتذہ جو کہیں اور بیٹھ کر تنخوائیں لے رہے ہیں یا وہ اساتذہ جنہوں نے عیوضی اساتذہ کو اپنے جگہ رکھا ہوا ہو ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − five =