جنوری 2, 2025

حکومت نے ووٹ خرید لیے تھے ہم ووٹ نہ کرتے تو بہت گندا ڈرافٹ آتا۔ فضل الرحمان

سیاسیات۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے 8 ووٹ تھے لیکن آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو بہت گندا ڈرافٹ آتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک مہینے کی محنت کے بعد جمعیت نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ نے بھی گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیم کو اس لیے ووٹ دیا کیونکہ حکومت کے پاس ووٹ پورے ہوگئے تھے اور بہت سے لوگ حکومت کے ساتھ چلے گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 26 ویں ترمیم کے حامیوں کو غدار کہنے کے جواب میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے معاملے میں ہم آخر تک پی ٹی آئی کی فرمائشیں منواتے رہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + seventeen =