سیاسیات۔ اسرائیلی فوج نے منگل کو بیت لاھیہ شہر میں بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں 143 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک بار پھر بیت لاھیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 143 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 37 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے وادی بیقہ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 58 زخمی ہوگئے۔