اکتوبر 27, 2024

بیت لاھیہ: اسرائیلی فوج کے رہائشی عمارتوں پر حملے، مزید 45 فلسطینی شہید

سیاسیات۔ غزہ کے علاقے بیت لاھیہ میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لاھیہ میں 6 رہائشی عمارتوں پر حملے کرکے 45 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ کےمطابق دو روز تک غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر قبضہ رکھنے کے بعد اسرائیلی فوجیں اب اسپتال سے نکل گئی ہیں مگر انخلا کے وقت کئی مریضوں کو اپنے ساتھ لے گئیں جبکہ اسپتال سے 8 فلسطینیوں کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں مزید 19 افراد شہید ہوگئے جبکہ جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 100سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کیے جن میں اسرائیلی فوجی اہداف علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − seven =