سیاسیات- فلسطینی مرکز برائے شماریات کے مطابق اس سال کے اختتام تک دنیا میں فلسطینیوں کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔
مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق نئے سال کی آمد سے پہلے فلسطین میں فلسطینیوں اور یہودیوں کی تعداد یکساں ہوجائے گی۔
مرکز شماریات کا مزید کہنا ہے کہ سرزمین فلسطین پر آباد فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 71 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
مرکز شماریات کے مطابق عرب ملکوں میں 64 لاکھ فلسطینی جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔