سیاسیات ۔ الحدث ٹی وی کا کہنا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی سربراہی کے لیے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی بم باری میں نہیں بلکہ دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔
الحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ میں تھے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے یکم اکتوبر کو عمارت پر لگاتار بم باری کی تھی۔
الحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین بم باری کے 3 دن بعد آکسیجن کی شدید کمی سے دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔
گزشتہ روز حزب اللّٰہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی تھی۔