نومبر 24, 2024

غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا

سیاسیات۔ آسٹریلوی میڈیا نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی اموات پر تحقیق برطانوی ماہرین صحت کی رائے پر کی گئی، غزہ میں بدترین بحران جاری ہے اور وہاں 8 فیصد آبادی شہید ہوچکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی گئی ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اموات کی تعداد پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے مطابق ملبے تلے فلسطینی میتیوں تک رسائی ممکن نہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے اسپتال تباہ ہوچکے ہیں، چند اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں، غزہ میں اسپتالوں کے ساتھ ڈیجیٹل سسٹم تباہ ہوگیا جو اموات کا ریکارڈ رکھتا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں کئی مہینوں تک ہلاکتوں کا درست ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا، صحت کی سہولیات کی تباہی، پانی کی قلت اور دیگرمسائل سےبھی ہزاروں اموات ہوچکیں جن کا شمار سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 42 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق شہدا میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × five =