اکتوبر 22, 2024

پاراچنار، مین شاہراہ کی بندش کیخلاف مختلف مقامات پر دھرنے شروع، تعلیمی ادارے، بازار احتجاجاً بند

سیاسیات۔ ضلع کرم میں مین روڈ کی بندش کے باعث لاکھوں کی آبادی کے علاقے میں محصور ہونے کے خلاف عوام نے مختلف علاقوں میں دھرنے شروع کردئیے اور پاراچنار میں تمام  تعلیمی ادارے، بازار اور کاروباری ادارے بھی احتجاجاً بند کردئیے گئے ہیں۔ طوری بنگش قبائل کے رہنماء جلال بنگش اور علامہ تجمل حسین نے کہا ہے کہ دو ہفتوں سے مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، روڈ بندش کے باعث اشیاء خورد و نوش سمیت تیل اور میڈیسن کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مجبورً آج احتجاج شروع کردیا گیا ہے، جو مسائل کے حل تک جاری رکھین گے۔ تمام بازار، مارکیٹس اور کاروباری اداروں کے سات ساتھ تعلیمی ادارے بھی احتجاجآ بند کئے گئے ہیں۔

سماجی رہنماء میر افضل خان کا کہنا ہے راستوں کی بندش کے باعث بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کے ویزے اور ٹکٹس غیر موثر ہورہے ہیں اور طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے، آمدورفت کے راستے محفوظ بناکر نہ کھولے گئے تو بڑا انسانی المیہ پیش ہونے کا خدشہ ہے۔ میر افضل خان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات ختم ہونے کے باعث لوگ علاج نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × two =