اکتوبر 21, 2024

حماس مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صیہونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

سیاسیات۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک میڈیا نے غزہ میں صیہونی فورسز کے ساتھ چھڑپوں اور انہیں نقصان پہنچانے کی ویڈیوز جاری کر دیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی، اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔

القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیپ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھی ویڈیوز جاری کی ہیں، جبالیہ کیپ میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کی گلی محلوں میں لڑائی ہوئی۔

حماس میڈیا کے مطابق مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صیہونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

اس کے علاوہ القسام بریگیڈز نے جبالیہ میں ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کو پکڑلیا جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کے محاذ پر اپنے ایک کرنل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 401 ویں بریگیڈ کا کرنل احسن دکسا شمال میں حماس سے لڑائی میں ہلاک ہوا۔

کرنل دکسا غزہ میں ہلاک ہونے والے سینئر ترین اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں سے ایک ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + ten =