نومبر 23, 2024

یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق

سیاسیات- حماس نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں اپنے سربراہ یحییٰ السنوارکی شہادت کی تصدیق کردی۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق غزہ میں خلیل حیہ نے اپنی براہ راست نشر کی گئی تقریر میں کہا کہ ہماری آزادی اور خود مختاری کے لیے یحییٰ السنوار نے اپنی جان قربان کردی۔

خلیل حیہ نے یحییٰ السنوار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادری اور دلیری کے ساتھ اسرائیلی فوج کے سامنے آخری سانس تک ساتھ ڈٹے رہے یہاں تک کہ اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کردی۔

خلیل حیہ نے بتایا کہ یحییٰ السنوار نے لڑائی کے آخری لمحے تک ہتھیار نہیں ڈالے۔ اپنا سر اونچا رکھا اور تمام زندگی زندگی جدوجہد آزادیٔ فلسطین میں گزار دی۔

خلیل حیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کی تحریک مزید تقویت کے ساتھ یحییٰ السنوار کے مشن کو جاری رکھے گی اور مقصد حاصل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خلیل حیہ نے السنوار کے قتل کا انتقام لینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ کا اسرائیلی یرغمالیوں کو اُس وقت رہا نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ پر حملے بند نہیں کر دیتا اور اپنی افواج کو واپس نہیں بلوالیتا۔

غزہ میں حماس کے سربراہ نے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یحییٰ السنوار اپنے دوست اور قریبی تحریکی ساتھی اسماعیل ہنیہ کے ساتھ جنت الفردوس میں اللہ کی شاندار میزبانی سے لطف اندوز ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − one =