اکتوبر 16, 2024

الاقصیٰ اسپتال کے باہر خیموں پر بمباری، کئی فلسطینی زندہ جل گئے

سیاسیات- اسرائیل نے غزہ کے الاقصیٰ اسپتال کے باہر خیموں پر بارود برسا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیموں میں آگ لگنے سے کئی فلسطینی زندہ جل گئے اور بہت سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری سے خیموں میں آگ لگنے سے 4 فلسطینی شہید اور  70 زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلے حملے سے تقریباً 20 سے 30 خیمے جل گئے۔

نصیرت کے اسکول میں پناہ لیے بے گھر افراد پر ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید اور 80 زخمی ہوئے۔

فلسطینی محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

شمالی غزہ میں 9 روز سے جاری محاصرے کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 300  سے زائد ہوگئی ہے جب کہ خوراک، پانی اور دواؤں کی قلت سنگین ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیل نسل کشی کے دوران ایک نئی نسل کشی پر اتر آیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جب کہ گلاسگو اور آئرلینڈ میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے فنڈنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + seventeen =