سیاسیات- اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور نئی لہر شروع کرتے ہوئے مسجد اور اسکول پر بم برسا دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مسجد اور اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 93 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کل 50 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے الزام کے مطابق مسجد اور اسکول کو حماس کے کمانڈ اینڈکنٹرول مراکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد اور اسکول میں اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان پر بھی فضائی حملے جاری ہیں اور گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا مگر تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد واضح نہیں۔