اکتوبر 5, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج: پنجاب حکومت نے فوج بلا لی، مینار پاکستان جانے والے راستے بند

سیاسیات- پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے فوج طلب کر لی۔

پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ہفتے کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کر لی۔

پی ٹی آئی نے آج مینار پاکستان پر احتاج کی کال دے رکھی ہے، جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے کنیٹر لگا کر بلاک کر دیے۔

انتظامیہ نے کچہری چوک، ریلوے سٹیشن اور شاہدرہ سے آزادی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا کر سڑکیں بلاک کی ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز بھی تعینات ہے۔

لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں دفعہ 144 پہلے ہی نافذ کی جا چکی ہے۔

لاہور کے ڈی آئی جی فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 70 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =