سیاسیات- سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔
شمالی کیرولینا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا صدر جو بائیڈن کا ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے، ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔
دوسری جانب اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے جوابی حملے کے ردعمل میں ایران نے کسی قسم کی کارروائی کی تو اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایران نے اسرائیل پر 190 بیلسٹک میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایرانی حملے پر ردعمل میں اسرائیلی وزیراعظم نبیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا ہم اپنے اصول پر قائم ہیں کہ جو ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔