دسمبر 21, 2024

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کے لئے دردناک سانحہ ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی

سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راہنما علامہ عارف حسین واحدی نے حزب اللہ کے سربراہ،اسرائیل کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کے روح رواں جناب سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر درندہ صفت اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کا قیمتی اثاثہ اور اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کے بہت بڑی حامی تھے وہ اسرائیلی ظلم و ستم کے مقابلے میں بے پناہ جرئت و استقامت کا استعارہ تھے وہ قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لئے مزاحمتی تحریک کی قیادت جس بہادری اور حکمت عملی سے کر رہے تھے اس پر ان کو پورا عالم اسلام بلکہ دنیا کا ھر مظلوم اور حریت پسند ان کو سراہ رھا ھے اور خراج تحسین پیش کر رھا ھے-انھوں نے اتنی بڑی قربانی دے کر بجا طور پر فلسطین کی نصرت کا حق ادا کر دیا ھے-
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ شہیدوں کے مقدس لہو سے آزادی کی تحریکوں میں نئی جان اور تڑپ پیدا ھوتی ھے شخصیات کے آٹھ جانے سے نظریہ اور مشن ختم نہیں ھوتا انشاءاللہ شہید بزرگوار حسن نصراللہ کا مقدس لہو رنگ لائے گا فلسطین اور قدس کی آزادی کی یہ جدوجہد پوری قوت سے آگے بڑھتے ھوئے قدس کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی تک جاری رھے گی -انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ھے کہ مسلم حکمران ملی مذھبی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے سرپرستوں کی غلامی چھوڑ کر مظلوموں کا ساتھ دیں۔

علامہ عارف واحدی نے سید حسن نصر اللہ کی دردناک شہادت پر رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای،ان کے محترم خانوادہ اور شہید کے تمام چاہنے والوں اور پیروکاروں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی شہید بزرگوار اور انکے شہید ساتھیوں کو شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + 2 =