نومبر 24, 2024

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان پر سبقت

سیاسیات- نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بناکر پاکستان کی برتری 2 رنز سے ختم کردی۔

تیسرا روز

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5  رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 105 رنز کے ساتھ اور ایش سودھی ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =