سیاسیات- لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تل ابیب موساد کے ہیڈکوارٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے بھی اپنے ایک بیان میں تل ابیب کے قریب قائم موساد ہیڈکواٹر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےغزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور لبنان کے شہریوں کے دفاع کے لیے آج تل ابیب میں موساد ہیڈکواٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ حملے پر بی بی سی نے لکھا کہ کا تل ابیب کی جانب حزب اللہ کا میزائل حملہ اسرائیل کے لیے حملے کے علاوہ ایک پیغام بھی تھا کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود اب بھی حزب اللہ اسرائیل کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی سکت رکھتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے لبنان اور حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہروں پر حملے مسلسل جاری ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک 570 لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں اور 1900 کے قریب افراد زخمی ہیں۔