ستمبر 28, 2024

بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی. لبنانی وزیر خارجہ

سیاسیات- لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بیان سے مایوسی کے باوجود پھربھی پر امید ہوں کہ امریکہ واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے۔

انہون نے کہا کہ ہماری نجات کیلئے امریکہ کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کر سکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکہ کی مدد درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلسی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کاسامناہے دنیا میں بہت لوگ مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مشکلات سے نکلنے کا راستہ ہوتا ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو 7 اکتوبر کی ہولناکیوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی اوربچےانتہائی مشکل حالات میں ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، ہر مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہوتا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + six =