نومبر 24, 2024

اسرائیلی حملے میں اہم حزب اللہ کمانڈر شہید

سیاسیات- لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے میزائل اور راکٹ یونٹ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبائصی کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت کی ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنانے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف ابراہیم قبائصی کو نشانہ بنایا اور وہ اس حملے میں مارے گئے۔

خبر کے مطابق ابراہیم قبائصی سن 2000 میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے ایک حملے میں ملوث تھے جس میں 3 اسرائیلی فوجیوں کو اغوا اور ہلاک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت کی ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کے لبنان اور حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر حملے مسلسل جاری ہیں اور تازہ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفع تل ابیب پر میزائل سے حملہ کیا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک 600 سے زیادہ لبنانی شہری اور حزب اللہ ممبرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1900 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + eighteen =