ستمبر 24, 2024

ایران؛ اسرائیل کیلیے کام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

سیاسیات- ایران کی پاسداران انقلاب نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا جن پر اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’’فارس‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ذرائع نے 12 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دشمن ملک اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے۔

پاسداران انقلاب کے ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کب اور کہاں سے کی گئیں اور نہ ہی گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں ان الزامات پر گرفتاریاں معمول کی بات ہیں لیکن حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران کی حساس عمارت میں ایک پُراسرار حملے میں شہادت کے بعد یہ اسرائیل کے آلہ کاروں کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

حماس اور ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ سے قبل بھی ایران میں کئی بڑی کارروائیوں میں اسرائیل ملوث رہا ہے جن میں ایٹمی پروگرام کے سربراہ سائنسدان محسن فخرزادے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل ایران میں اس طرز کی کارروائیاں مقامی افراد کی مدد سے کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 7 =