نومبر 24, 2024

عراقی مزاحمتی گروپ کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے

سیاسیات- اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل ہے، عراقی گروپ آئی آر آئی نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے جب کہ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللّٰہ نے نئے اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا پہلی بار استعمال کیا ہے، حزب اللّٰہ کے مطابق وقفے وقفے سے 100 سے زائد راکٹ ساحلی شہر حیفا کی طرف داغے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یمن کے حوثی گروپ نے بھی اسرائیل پر میزائلوں سے حملوں کا اعلان کیا ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ پر 85 راکٹ حملے کیے گئے، راکٹ حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ لبنان پر حملوں میں استعمال ہونے والے رمات ڈیوڈ ائیر بیس اور  اسرائیلی ٹیک کمپنی رفائیل کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ حیفہ شہر میں کئی گھر اور گاڑیاں بھی ان راکٹوں کا نشانہ بنی ہیں، 24 گھنٹوں میں لبنان پر اسرائیل نے 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب پیجر دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں،  بھارتی نژاد نارویجیئن شہری کے کیرالا میں گھر کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رنسن اس کمپنی کے بانی ہیں جس نے حزب اللہ کو پیجرز کی فروخت میں سہولت دی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six − 6 =