نومبر 24, 2024

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا، بند کرنے کا حکم

سیاسیات- اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیوروکو 45 روز کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالنے سے قبل ٹی وی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے چینل کے دفتر پر دھاوا بولنے اور ملٹری آرڈرز  ٹی وی کے ایک ورکر کو تھمانے کی فوٹیج لائیو نشر کی تھی۔

کارروائی سے کچھ دیر پہلے ٹی وی کو القسام بریگیڈ کی جانب سے ویڈیو موصول ہوئی تھی، اسرائیلی فوجی ڈرون کی ویڈیو میں غزہ میں خلاف ورزیوں کے شواہد ہیں۔

اس سے قبل مئی میں، اسرائیلی حکام نے یروشلم ہوٹل کے ایک کمرے پر چھاپہ مارا جو الجزیرہ اپنے دفتر کے طور پر استعمال کرتا تھا، یہ اس وقت ہوا جب حکومت نے الجزیرہ اسٹیشن کے مقامی آپریشنز کو یہ کہتے ہوئے بند کرنے کا فیصلہ کیا کہ اس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ  7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + three =