نومبر 23, 2024

اسرائیل نے تفصیلات بتائے بغیر لبنان آپریشن سے آگاہ کیا تھا: امریکہ

سیاسیات- امریکی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیل نے امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کو منگل (17 ستمبر) کو بتایا تھا کہ لبنان میں ایک فوجی آپریشن ہونے جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جس دن یہ فون کال کی گئی، اسی دن لبنان میں حزب اللہ کے زیراسعتمال ہزاروں پیجرز پھٹنے کے واقعات پیش آئے تھے.

اس ہفتے لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے درمیان چار مرتبہ بات چیت ہوئی اور مذکورہ کال انہی میں سے ایک تھی، کیونکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے، جس سے ایک وسیع علاقائی جنگ کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی وزیر دفاع نے منگل (17 ستمبر) کو دوبارہ بات کی اور امریکہ نے اعتراف کیا کہ حملے کے بعد اسے بریفنگ دی گئی۔ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ بدھ کو ایک اور کال ہوئی اور انہوں (لائیڈ آسٹن اور یو آو گیلنٹ) نے اتوار کو بھی بات کی تھی۔

تاہم امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ بدھ کو دوسرے حملے میں واکی ٹاکی ریڈیوز پھٹنے کے بارے میں امریکہ کو پہلے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ان دو دنوں کے واقعات میں کم از کم 37 افراد جان سے گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں اور تقریباً تین ہزار زخمی ہوئے۔

امریکی عہدیداروں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن کا ان حملوں میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کارروائیوں کی تفصیلات سے حیران ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × four =