ستمبر 20, 2024

افغان طالبان ایرانی ترانے کے لیے بھی کھڑے نہیں ہوئے: رپورٹ

سیاسیات- 19 ستمبر کو تہران میں 38 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے موقعے پر ایران کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقعے پر طالبان حکومت کے واحد نمائندے کھڑے نہیں ہوئے۔

افغانستان میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران میں جمعرات کو منعقدہ 38 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس میں شریک افغان عبوری حکومت کے نمائندے ایران کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اسلامی ممالک کے نمائندے موجود تھے، جس کے دوران ایران کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

اجلاس کی جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طالبان حکومت کا واحد نمائندہ ایران کا قومی ترانہ بجائے جانے کے موقعے پر کھڑا نہیں ہوا۔

افغان طالبان نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + one =