ستمبر 18, 2024

غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے

سیاسیات- غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 80 افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کارروائیوں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں پر بھی اسرائیل نے حملے کرکے امدادی کاموں میں مشکلات پیدا کیں۔

دوسری جانب غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے مطالبے پر مبنی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل ووٹنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے 41 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + seven =