سیاسیات- امریکہ نے یمنی فوج کی جانب سے اس کا جدید ترین ڈرون طیارہ MQ9 تباہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ سرنگون کردیا ہے۔
اے پی کے مطابق مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کمانڈ سینٹکام کی جانب سے ایک بیان میں مذکورہ امریکی ڈرون کی تباہی کی تصدیق کی گئی ہے۔
سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی صوبے ذمار میں یمنی فوج نے امریکی ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔ یمن میں تباہ ہونے والا یہ اس نوعیت کا دسواں امریکی ڈرون ہے۔
اس سے پہلے یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا تھا کہ یمنی فوج نے امریکی ڈرون طیارے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ دشمن کا ڈرون طیارہ یمنی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا مشن پورا کررہا تھا تاہم یمنی فوج نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے ڈرون کو سرنگون کردیا۔