ستمبر 15, 2024

سعودی عرب اور  اسرائیل کے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک معمول پر نہیں آسکتے۔ ترکی الفیصل

سیاسیات- سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک معمول پر نہیں آسکتے۔

تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب کا مؤقف رہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کیلئے بات نہیں کریں گے انہیں خود کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی مملکت نے فلسطینی وفد کو بھی مدعو کیا تھا، بدقسمتی سے7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے  نے ان مذاکرات کو ختم کر دیا۔

سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناصرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات کیلئے بھی اہم ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل  فلسطینیوں پر بدترین حملے کر رہا ہے جس کے نتیجے میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − fourteen =