دسمبر 28, 2024

پنشن ایک بم کی شکل اختیار کر چکی ہے اسے ہر صورت روکنا ہو گا۔ وزیر خزانہ

سیاسیات- وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار کر چکی ہے اسے ہر صورت روکنا ہو گا۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، لائیو اسٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی، ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانا پڑیں گی، ایکسپورٹس بڑھانے کی پالیسی دی ہے اس پر کام بھی کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا جو ادارے نقصان میں چل رہے ہیں، وہاں سے اربوں روپے بچا سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 4 =