ستمبر 15, 2024

ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر

سیاسیات- ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ انکشاف وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں کیا گیا۔

وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطا بق 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔

49لاکھ 72 ہزار 949سال کے بچے( Male) اور 58 لاکھ 1 ہزار 941بچیاں (Female)تعلیم سے محروم ہیں۔ 10سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے( Male) اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں(Female) مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔

ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ طالبات محروم ہیں۔ (Male) طلبا 23لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات(Female) کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + 6 =