سیاسیات- صیہونی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے دعوی کیا ہے کہ ہم حزب اللہ کے سربراہ کے ٹھکانے کے بارے میں علم رکھتے ہیں اور ممکن ہے ان کو قتل کریں۔
صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے رکن نیسم واتوری نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کو رہا کرنے کے بعد ہم لبنان پر حملہ کریں گے اور اگر مجبور ہوئے تو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کو قتل بھی کریں گے۔
صیہونی اخبار معاریو میں چھپنے والے انٹرویو میں کنیسٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ غزہ کے بعد شمالی سرحد پر جنگ ناگزیر ہے۔ امریکی دباو کے باوجود ہم نے خان یونس اور رفح میں آپریشن کیا اسی طرح لبنان کے بارے میں بھی ہمیں مضبوطی کے ساتھ اپنے موقف قائم رہنا ہوگا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے تل ابیب اور دوسرے صیہونی شہروں پر راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد نیتن یاہو اور صیہونی کابینہ کے اراکین نے انتباہ کیا ہے کہ غزہ کے بعد حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں داخل ہوں گے۔