ستمبر 28, 2024

شام پر اسرائیل کا بڑا فضائی حملہ

سیاسیات- شام پر اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، اس بات کا دعویٰ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ شام میں دمشق کے اطراف میں کیا گیا ہے ۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے 15 سے زائد حملے کیے ہیں۔

شامی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے مسیاف شہر کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق یہ حالیہ مہینوں میں شام پر ہونے والے سب سے بڑے اسرائیلی حملے ہیں، ان صہیونی حملوں میں سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 3 شہریوں سمیت 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر شامی سرکاری اسپتال مسیاف کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق افراد عام شہری تھے۔

شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 2 =