نومبر 23, 2024

اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل، ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی، کملا ہیرس

سیاسیات- امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے، اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آئندہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ بہت سارے بے گناہ فلسطینی مارے گئے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی اسرائیل سے متعلق پالیسیوں، ہتھیاروں کی فراہمی سے انحراف نہیں کروں گی۔ کملا ہیرس نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں روکوں گی۔ نائب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے اور یہ کیسے ہوتا ہے، اس سے فرق پڑتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × five =