ستمبر 28, 2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی، 40 سے زیادہ فلسطینی شہید

سیاسیات- غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی، غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں صبح سے جاری بمباری میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کے علاقے دیرالبلح سے بھی ہزاروں بے گھر فلسطینی ایک بار پھر دربدر ہوگئے، دوسری جانب  مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقبوضہ گولان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکوں پر 50 سے زیادہ راکٹ فائر کیے جبکہ کریات شمونہ میں کیے گئے ڈرون حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونےکی اطلاعات سامنے آئیں، اسرائیل کی جانب سے بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

امریکی صدر بائیڈن نے بھی  اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا ہے، دوسری طرف مصر میں جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کےلیے اسرائیلی مذاکرات کار قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

پچھلے ہفتے ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں حماس نے شرکت نہیں کی تھی، گزشتہ ہفتے کے قاہرہ مذاکرات میں اسرائیل نے نئی شرائط شامل کی ہیں، حماس کا مطالبہ ہے کہ مئی میں دی جانے والی صدر بائیڈن کی مجوزہ تجاویز پر اتفاق کیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =