ستمبر 28, 2024

حسن نصر اللہ اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور کو کمزور کرنے میں کامیاب ہوئے، صیہونی تجزیہ کار

سیاسیات- ایک صیہونی مبصر نے صیہونی رجیم کی کمزور پڑتی ڈیٹرنس پاور کا تجزیہ کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کی پلاننگ پاور کا اعتراف کیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس مرکز کے محقق جیک نیریا کے حوالے سے کہا ہے: سید حسن نصر اللہ نے سرنگوں اور زیر زمین علاقوں کے ذریعے اپنی افواج کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ نکتہ ہے جو اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور کو تباہ کر دیتا ہے۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران لبنان سے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر تین بڑے میزائل حملے کیے گئے۔

صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ کم از کم 100 میزائل اور راکٹ حولہ اور گولان کے علاقوں پر داغے گئے جس سے مذکورہ علاقوں میں آگ لگ گئی

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − two =