نومبر 23, 2024

اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی

سیاسیات- اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مستعفیٰ افسر مارک اسمتھ کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ میں ہر سطح پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، غزہ میں روزانہ اسرائیل کی جنگی جرائم کی واضح مثالیں دیکھی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا اسرائیل کو تسلسل سے ہتھیاروں کی فروخت کا کوئی جواز نہیں بنتا، اسلحے کی فروخت میں شفافیت کا خیال رکھنے کا برطانوی وزرا کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔

مارک اسمتھ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت بھی شاید اسرائیل کے جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

خبر پر ردعمل میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی قوانین کا تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے یا نہ کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 40 ہزار 99 فلسطینی شہید جبکہ 92 ہزار 609 زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والے میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × four =